ممبئی،3؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں حکومت نے آج یہ اعلان کر دیا ہے کہ مہاراشٹر کے 18 اضلاع کل یعنی 4 جون سے پوری طرح اَن لاک ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اب شادیوں میں200 افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی امداد اور بحالی کے وزیر وجے وڈیٹیور نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جہاں پر کورونا مریضوں کی مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ وہاں پرپوری طرح ان لاک کیا جا رہا ہے۔ وہ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاست میں ان لاک پانچ سطحوں میں منقسم ہے۔ اور آکسیجن اور بیڈ 25 فیصد ہی استعمال میں ہوں۔ اَن لاک کے دوران، باغات، سیلون( کٹینگ دوکانیں)، تھیٹر، تفریح گاہیں جاری رکھنے کی اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ شادیوں کی تقاریب کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے، جہاں پر 200 افرا دشرکت کرسکتے ہیں۔ ریاست کے جن 18 اضلاع کو اَن لاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان کے نام اس طرح ہیں: دھولیہ، اورنگ آباد، بھنڈارا، بلڈانہ، گڈچیرولی، چندر پور، گوندیا، جلگاوں، جالنہ، لاتور، ناگپور، ناندیڑ، ناسک، پربھنی، تھانہ، وردھا، واشیم اور ایوت محل شامل ہیں۔